Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری ریال کی لین دین پر پابندی نہیں، ساما

ریاض: قطری ریال کی لین دین پر کوئی پابندی نہیں۔ قطری شہری بینکوں اور صرافہ کی دکانوں سے قطری ریال کی خرید وفروخت کرسکتے ہیں۔ سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قطری ریال کی لین دین پر کبھی پابندی عائدنہیں کی۔ خلیجی بحران کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں اور صرافہ دکانوں کو اس طرح کی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی۔ سامانے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں پھیلائی جانےو الی یہ خبر بے بنیاد ہے کہ سعودی عرب میں قطری ریال کی لین دین پر پابندی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: