Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6لاکھ سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

 مدینہ منورہ .... مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کی تعداد 6لاکھ 67ہزار 667ہو گئی ہے۔ ادارہ الادلاء کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو 59 ہزار952عازمین مدینہ منورہ پہنچے جبکہ 44 ہزار376عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے۔ اب تک مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہونے والے عازمین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 74ہزار 894ہے۔ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ انڈونیشی عازمین ہیں۔ ان کی مجموعی تعداد 23 ہزار865ہے۔ اس وقت مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 92ہزار 710عازمین موجود ہیں۔ 

شیئر: