Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورتمندوں کی مددکیلئے 57لاکھ 2ہزار کی امداد فراہم

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مختلف اضلاع کے36ضرورتمندوں کی مہلک بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں 57لاکھ2ہزار روپے کی مالی اعانت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کڈنی ، کینسر، ہارٹ ،برین ٹیومر، کولہے ، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے جیسے سنگین امراض کے علاج کیلئے امداد منظور کی ہے۔مریضوں کا تعلق ، لکھنؤ، کشی نگر، الٰہ آباد، بلرام پور ،وارانسی ، سون بھدر ، سیتا پور ، غازی پور، گورکھپور ،کانپور اور اٹاوہ سے ہے۔

شیئر: