Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

    میڈرڈ ا سپین کی عدالت نے 2010ء میںبحری جہاز پر صیہونیوں کے حملے کے کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق  عدالت  نے  وزیراعظم نیتن یاہو اور 2010ء کی کابینہ کے 7 دیگر ارکان کوغزہ کے محصور عوام کیلئے امداد لے جانیوالے مرمرہ بحری جہاز پر حملے کا مجرم قراردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا  کہ یہ افراد جب ا سپین میں داخل ہوںتو انہیں گرفتار کرلیا جائے۔ 2001ء میں بھی ا سپین کی عدالت نے غزہ پر اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے انسانی حقوق کے کارکن  بحری جہازوں پر سوار ہو کر امدادی سامان کے ساتھ غزہ کی جانب روانہ ہوئے تھے تاکہ غزہ کا محاصرہ ختم کرائیں لیکن اسرائیل نے زیادہ تر بحری جہازوں کو روک لیا اسرائیلی کمانڈوز نے مرمرہ بحری جہاز پر حملہ کرکے جہاز پر سوار  10 کارکنوں کو ہلاک کردیا تھا۔

شیئر: