Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بحری جہاز آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، 10اہلکار لاپتہ

 
    سنگا پور …سنگا پور کے قریب امریکی بحریہ کے جنگی بیڑے اور آ ئل ٹینکرکے درمیان تصادم میں 5 امریکی فوجی زخمی اور 10 لاپتہ  ہوگئے۔ امریکی بحریہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنگا پور بندرگاہ کے معمول کے سفر پر روانہ ہونے والا جنگی جہاز  یو ایس ایس جان ایس میک کین کو حادثہ  پیش آیا۔ 5 امریکی فوجی زخمی اور 10 لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی گئی۔ حادثے میں امریکی جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ سنگا پور کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسی سا ل جاپان میں امریکی جنگی بحری جہاز کنٹینر شپ سے ٹکرا گیا تھا جس میں 7امریکی سیلر ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: