راولپنڈی .. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر فور مکمل کرلیا۔ میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ آپریشن خیبر فور پاک فوج کے مشکل ترین آپریشنز میں سے ایک تھا ۔وادی راجگال اور اس کے قرب و جوار کا 250 مربع کلو میٹر علاقہ کلیئر کرا لیا گیا۔ راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کر لئے۔ آپریشن میں 2 سپاہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ 52 دہشت گرد ہلاک جبکہ 31 دہشت گرد زخمی ہوئے۔ 4نے ہتھیار ڈال د ئیے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی سرنگ بنانے والا سامان ملا ہے جس پر میڈ ان انڈیالکھا تھا۔کراچی آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کراچی پولیس مضبوط ہو گی تو اسٹریٹ کرائمز کم ہونگے تاہم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ماضی کی نسبت بہت زیادہ کمی آئی ہے۔