تمام سعودی ہوائی اڈوں کی نجکاری کا فیصلہ
ریاض .... سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے واضح کیا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرح سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کی نجکاری ہوگی اور سعودی وژن 2030کے مطابق انہیں کمپنیوں کی تحویل میں دیدیا جائیگا۔ کمپنیوں کو مخصوص ضوابط کا پابند بنایا جائیگا۔ محکمہ کے معاون سربراہ محمد الشتوی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ہوائی اڈوں کا انتظام جن کمپنیوں کے حوالے کیا جائیگا وہ لائق فائق سعودی شہریوں سے مالا مال ہونگی او رجدت طرازی اور انفرادی شناخت بنانے کی اہل ہونگی۔