Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، قطری سکیورٹی اور ملٹری کمیٹی کا دوسرا اجلاس

اجلاس کا مقصد سعودی قیادت کی ہدایت پر سکیورٹی تعاون کو بڑھانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے  دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی نے بدھ کو سعودی، قطری رابطہ کونسل کے تحت قائم سکیورٹی اور ملٹری کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ورچوئل اجلاس کے آغاز پر سعودی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ اجلاس کا مقصد سعودی قیادت کی ہدایت پر سکیورٹی تعاون کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے امیر قطر کی قیادت میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان غیر معمولی تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔


سعودی عرب اور قطر کے درمیان غیر معمولی تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

انہو ں نے قطری حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی اور ملکی سلامتی اور استحکام  برقرار رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
متفقہ اقدامات پر عملدرآمد کےلیے دونوں ملکوں کی ورکنگ ٹیموں کی کوششوں کو سراہا۔
سکیورٹی اورملٹری کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی وزیر داخلہ اور قطری نائب وزیراعظم نے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے۔
اجلاس میں معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور محمد بن مھنا امھنا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

شیئر: