اسلام آباد.. مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرپرویزرشید نے کہا ہے کہ نیوز لیکس کی رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔اسلام آبادمیں میڈیاسے بات کرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ شریف برادران میں کوئی اختلاف نہیں۔ پانامہ کیس پرنظرثانی اپیل دائر کی ہے، اس کا فیصلہ آنے تک کہیں پیش نہ ہوناہماراحق ہے۔ انہوںنے واضح کیاکہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے،ملک میں ہی رہیں گے۔ نوازشریف نے خود کوعدالتوں کے سامنے سرنڈرکیا۔ وہ حالات سے مقابلہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت کی جاسکتی ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ مجھے نیو زلیک کی رپورٹ آنے سے پہلے نکال دیا گیا۔مجھ پر الزام یہ لگایا گیا تھا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں۔ میرا تو اس رپورٹ سے تعلق نہیں بنتا۔ اب جنہوں نے رپورٹ لکھی ہے انہوں نے اچھی طرح میرے نکالے جانے کا جواز ڈھونڈا ہو گا۔میری نوکری توپہلے چھین لی گئی ،رپورٹ بعد میں آئی۔