Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوجیوں نے مزید17 فلسطینی گرفتار کر لئے

    مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔۔۔ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی علاقے میں  17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دریائے اردن کے مغربی علاقے  کے متعدد  مقامات پر کل رات چھاپے مارے گئے جن کے نتیجے میں  دہشت  گردی میں ملوث  17 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں سے سات افراد کا تعلق حماس تنظیم سے ہے۔ واضح  رہے کہ اسرائیل دریائے اردن کے مغربی علاقے اور القدس میں وقتاً فوقتاً چھاپے مار کر مختلف دعووں کے ساتھ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔  اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 300 بچوں سمیت سات ہزار فلسطینی موجود ہیں۔

شیئر: