دمام ۔۔۔ سعودی عرب میں نئی گاڑیوں کے سودے 2016کے شروع سے لیکر ابتک 30فیصد کم ہوگئے۔ اس کے باوجود گاڑیوں کا کاروبار کرنیوالی کمپنیاں کاروں کی قیمتیں کم کرنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہی ہیں۔ گاڑیوں کے ڈیلرز کی قومی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین منصور العدوان نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنیاں نرخ کم نہیں کرینگی بلکہ گارنٹی کے دورانیہ میں توسیع اور مفت اصلاح و مرمت جیسی پیشکشوں کے ساتھ نئے پیکیج جاری کرینگی۔