لندن: برطانیہ میں پرانے ماڈل کی کاروں کی ریس کادلچسپ مقابلہ ہوا جس میںڈرائیورز نے اپنی فنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا ، '' لائن ون '' بہترین کارکردگی دکھا کر پہلے نمبر پر رہی۔ ریس میں شریک ڈرائیوروںنے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے انجن کے ساتھ ساتھ خود بھی خوب زور لگایا۔ یہ فارمولا ون کاروں کی دوڑ تو نہیں تھی مگر شائقین کا جوش ضرور فارمولا ون ریس جیسا ہی تھا۔سینٹرون ٹو سی وی ریس میں پرانی گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ریس برطانیہ کے علاقے سینٹرٹن میں منعقد کی گئی۔ 24 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کار ریس کی ایک ٹیم میں4 ڈرائیورتھے جو 3،3گھنٹے گاڑی چلاتے۔ ریس میں شریک ڈرائیوروں نے اپنی مہارت کا خوب مظاہرہ کیا اور شائقین سے داد حاصل کی۔ فنشنگ لائن پر سب سے پہلے پہنچ کر یہ ریس " لائن ون"نامی رہی۔