حوثیوں نے علی صالح کے سیکڑوں حامیوں کو پکڑلیا
صنعاء .... حوثی باغیوں نے ریمہ صوبے کے ضلع بلاد الطعام میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے سیکڑوں حامیوں کو پکڑ لیا۔ اسکائی نیوز کے مطابق حوثیوں نے علی صالح اور انکی پارٹی کے پرچم پھاڑ دیئے۔ جوابی اقدام کے طور پر علی صالح نے 30ہزار ہمنوا فوجی صنعاءمیں تعینات کردیئے جہاں 24اگست سے السبعین میلہ ہونے جارہا ہے۔ اسکی حفاظت کیلئے 30ہزار سے زیادہ علی صالح کے ہمنوا فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔ حوثیوں کا الزام ہے کہ علی صالح غدار ہیں اور انہیں اپنے اس عمل کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔