Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے پٹریوں کے قریب سے 3بم برآمد

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے ضلع جیسلمیر کے لاٹھی تھانے علاقے میں ریلوے کی پٹریوں کے نزدیک بم ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ جیسلمیر کے ایس پی گورویادو نے بتایا کہ گاؤں کے کچھ لوگوں کو ریلوے پٹری کے قریب بم نما کوئی شئے نظر آئی جس کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کا دستہ موقع پر پہنچ گیاجہاں سے 3بم برآمد ہوئے۔ اس کی اطلاع بارڈر سیکیورٹی فورس کو بھی دیدی گئی ہے۔خیال رہے کہ جیسلمیر سرحدی علاقہ ہونے کے باعث ریلوے پٹریوں کے قریب بم ملنے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

شیئر: