تعلیم دوستوں کو وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی
لکھنؤ۔۔۔۔گزشتہ کئی روز سے مظاہرہ کررہے تعلیم دوستوں کے ایک نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے تعلیم دوستوں کے مسائل بیان کئے۔ وزیر اعلیٰ نے مسئلہ سننے کے بعد کہا کہ مسائل کے حل کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے جس کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم بعض دشواریاں درپیش ہیں جن کے ازالے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیم دوستوں کی ایک رائے پر متفقہ درخواست تیار کرکے حکومت کو پیش کی جائے جس پربیسک ایجوکیشن کی سطح پر ضروری غور خوض کرنے کے بعد حل نکالا جائیگا۔حکومت تعلیم دوستوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ ان کے مسئلے کا کوئی درمیانی پہلو نکل آئے جس سے تعلیم دوستوں کو راحت ملے۔