Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی اپنی مرضی نہیں کرسکتی،عمران خان

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزراءکیسے کہہ سکتے ہیں کہ شریف فیملی نیب کے سامنے پیش نہیں ہو گی؟ ٹوئٹر پر بیان میںانہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ کون سا قانون ہے جو شریف فیملی کو نیب کے سامنے پیش ہونے سے روکتا ہے۔ شریف خاندان کے پاس اپنے خلاف جاری تفتیش کا طریقہ کار منتخب کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ کیا شریف خاندان بھول گیا کہ وہ ملزم ہے؟ عمران خان نے کہا کہ فیصلے پرنظرثانی کرنے کا حق سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ شریف خاندان کے پاس نہیں ۔ تاحال عدالت نے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی۔سپریم کورٹ کا نظرثانی کی اپیل سماعت کے لئے مقرر نہ کرنا ایک طرح سے حکم امتناع دینے سے انکار ہے۔دریں اثناءاپنے وڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو سکھر کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے سندھ کے عوام کو سکھر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ کے بعد اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لئے محنت کرنا ہوگی۔ جمعہ کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کہ سندھ کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔

 

شیئر: