Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہوشیار رہنا“فلم بادشاہو کا نیا گانا

بالی وڈ کی نئی فلم ”بادشاہو“ کا گانا جاری کردیاگیاہے۔” ہوشیار رہنا “کے نام سے نیا گانا عمران ہاشمی اور اجے دیوگن پر فلمایاگیاہے۔گانے کی ویڈیو میں راجھستان کے لوک گلوکاروں کوروایتی انداز میں یہ گانا گاتے دکھایاگیاہے جبکہ دوسری جانب بم، پستولوں اور ہتھیار دکھائے گئے ہیں جس سے اجے اور عمران قیمتی خزانے کی حفاظت یقینی بناتے ہیں۔فلم میں اجے دیوگن، عمران ہاشمی کے ساتھ ایشا گپتا اور ایلینا ڈی کروزاہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔ مذکورہ فلم یکم ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: