Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم”بادشاہو “ کا نیا گانا جاری

بالی وڈ کی نئی فلم” بادشاہو“ کا نیا گانا” سوچا ہے“ جاری کردیاگیاہے۔ یہ گانا فلم کے اہم کرداروں عمران ہاشمی اور ایشا گپتا پر فلمایا گیاہے۔ گانا ماضی کے مشہور گانے” کہہ دوں تمہیں یا چپ رہوں“ کو نئے انداز کے ساتھ ریمکس کیاگیاہے۔ ماضی کا یہ گانا مشہور فلم” دیور“ کا ہے جسے ششی کپور اور نیتو سنگھ پر فلمایاگیاتھا۔پرانے طرز کی طرح ایشا گپتا اور عمران ہاشمی کو بھی ایک گاڑی میں سوار دکھایاگیاہے۔ پرانا گانا نئے انداز میں ریلیز ہوتے ہی خوب مقبول ہورہاہے۔” بادشاہو“ یکم ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: