Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل خود اپنا دشمن ہے، وقار یونس

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کرکٹر عمر اکمل کے درمیان جاری تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ عمر اکمل اپنا دشمن خود ہے، اس نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، مجھے اس پر ترس آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شو کاز نوٹسز مسائل کا حل نہیں ہوسکتے اور پی سی بی کو مکی آرتھر اور عمر اکمل کے درمیان معاملے کو باہمی مشاورت سے حل کرنا چاہئے۔وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے انکی رپورٹ پر پی سی بی کا عملدرآمد کرانا خوش آئند ہے۔میری رپورٹ پر عمل کر کے ٹیم صحیح ٹریک پر آئی اور فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے رابطہ ضرور ہوا تھا لیکن معاملات طے نہ پا سکے۔

شیئر: