لاہور ... قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کامران اکمل کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے پر سلیکشن کمیٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ عجیب و غریب ہے۔ کامران اکمل ایک وکٹ کیپر ہے اور اسکی عمر بھی کافی ہے۔سلیکشن کمیٹی اس عمر کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرکے کیا تجربہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ایسے کرکٹر کوکھلایا جا رہا ہے جو کیپنگ گلوز کے بغیر میدان میں نہیں اترتا۔سابق کوچ نے کہا کہ یہ فیصلے آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے جانے والے ہیں۔