دلہن کی مہمان خواتین کیلئے ٹرانسپورٹ سہولت
ریاض.... سعودی دلہن نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والی خواتین کو بیوٹی پارلرز اور گھروں سے شادی گھر لانے کیلئے ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں۔ عکاظ اخبار کے مطابق دلہن نے ٹرانسپورٹ کمپنی کو مہم تفویض کی کہ وہ شادی میں مدعو خواتین کو بیوٹی پارلرز اور ان کے گھروں سے شادی گھر لانے کا اہتمام کرے۔ جملہ اخراجات ادا کر دئیے جائیں گے۔ مدعو خواتین نے اس سہولت پر دلہن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سچی بات یہ ہے کہ دلہن نے ہم سب کو عزت بخشی، ہم اس کےلئے دلہن کے شکرگزار ہیں۔