ساحل پر پھنسی وہیل سمندر میں دھکیل دی گئی
ریوڈی جنرو۔۔۔۔ریوڈی جنروکے قریب ساحل پر 32فٹ لمبی اور کئی ٹن وزنی وہیل ساحل پر آگئی اور 24گھنٹے تک وہیں پھنسی رہی۔ بعد میں 300رضاکاروں نے پھاوڑے سے ریت ہٹائی اور کرین کی مدد سے اسے واپس سمندر میں دھکیلنے میں کامیاب ہوگئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہیل کا بچہ تھا جو انٹارٹیکا سے واپس آتے ہوئے ساحل میں پھنس گیا تھا۔امدادی کارکن سمجھ رہے تھے کہ اگر ہم اسے دوبارہ پانی میں ڈالنے میں ناکام رہے تو وہ مرسکتا ہے۔ جیسے ہی اسے پانی میں دھکیلا گیا تو اس نے تیرنا اور دم ہلانا شروع کردیا۔ساحل پر موجود لوگوں نے جب یہ دیکھا تو خوشی سے تالیاں بجائیں کیونکہ ان کی محنت رائیگاں نہیں گئی تھی۔