Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوشت کے برآمد کنندہ معین قریشی گرفتار

نئی دہلی ..... انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گائے کا گوشت برآمد کرنے والے معین قریشی کو 3سال پرانے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ انہیں نئی دہلی میں پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا۔ ایجنسی کاکہناہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے تھے۔ قریشی کےخلاف ٹیکس چھپانے اور حوالے کی طرز کی ڈیلنگ کا الزام ہے۔ انکم ٹیکس او رسی بی آئی بھی انکے خلاف غیر قانونی طور پر کالا دھن ذخیرہ کرنے پر تحقیقات کررہی ہے۔ پچھلے ماہ انٹیلی جنس کی اطلاعات پر انکے گھر اور دیگر املاک پر چھاپے مارے گئے تھے اور زیورات اور مختلف دستاویزات پر قبضہ کیا گیا تھا۔

 

شیئر: