Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرکیٹک میں آئس بریکر کے بغیرجہازوں کی آمد ورفت

ماسکو .....آرکیٹک میں برف پگھلنے کا عمل اس قدر تیز ہوگیا ہے کہ اب روس کا ایک بھاری بھرکم مال بردار بحری جہاز وہاں سے بغیر کسی آئس بریکر کی مدد لئے بحفاظت گزر گیا۔ اس سے قبل جہاز کے آگے برف توڑنے والا جہاز چلا کرتا تھا جو اس کے لئے راستہ بناتاتھا لیکن وہاں اب اتنی برف پگھل چکی ہے کہ سمندر میں گزرنے کیلئے کسی آئس بریکر کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ یہ بحری جہاز ناروے سے جنوبی کوریا 19دن میں پہنچتا تھا جبکہ اب صرف ساڑھے 6دنوں میں اپنا سفر مکمل کیا۔ آرکیٹک میں تیزی سے برف پگھلنے کے باعث ماحولیات میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔شپنگ کمپنی کے ترجمان کا کہناہے کہ اگرچہ یہ سفر انتہائی آسان رہا لیکن ہمیں اس امر پر تشویش ہے کہ برف پگھلنے کا عمل بھی تیز ہے۔ یہ بات بھی بیحد دلچسپ ہے کہ جہاز اب اس روٹ پر سال بھر چل سکیں گے۔ یہ جہاز 300میٹر (984فٹ) طویل ہے۔

شیئر: