Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 41.2 فیصد خواتین غیرشادی شدہ، سروے رپورٹ

سروے رپورٹ کے مطابق مملکت میں طلاق کے رجحان میں کمی ہو رہی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں غیرشادی شدہ خواتین کا تناسب 41.2 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ طلاق کے رجحان میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
 الاخباریہ چینل نے سعودی خواتین کے حوالے سے سروے کیا جس شادی شدہ اور غیرشادی شدہ کا تناسب معلوم کرنا تھا۔
سروے کے مطابق سال 2023 میں مملکت کے تمام ریجنز میں 15 سے 49 سال کی خواتین کو شامل کیا گیا۔
سروے رپورٹ کے مطابق 41.2 فیصد لڑکیاں غیرشادی شدہ ہیں جبکہ شادی شدہ خواتین کا تناسب 53 فیصد کے قریب ہے۔
سروے میں مزید بتایا گیا کہ مملکت میں طلاق کے رجحان میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
طلاق یافتہ خواتین 4.8 فیصد ہیں جبکہ بیوہ خواتین بہت کم ہیں جن کا تناسب 0.9 فیصد ہے۔

 

شیئر: