لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنوانا اور بیگم کلثوم کو این اے120 سے ہر صورت میں جتوانا ہوگا۔مریم نواز نے انتخابی مہم کی باضابطہ نگرانی شروع کر دی۔ ہفتے کو ماڈل ٹاون میں عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ مریم نواز نے حلقے کے مسائل کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں اور عوام رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں ا نتخابی حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ مریم نواز کی قیادت میں لیگی کارکنوں نے جاتی امرا سے ماڈل ٹاون تک ریلی بھی نکالی۔ مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 کی نشست خالی ہوئی ۔