Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں شدید سمندری طوفان

واشنگٹن .... خلیج میکسیکومیں بننےوالا سمندری طوفان ہاروے جنوبی ٹیکساس کے ساحل سے ٹکراگیا۔ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے لگیں،لہروں کی سطح بلندہوگئی۔ طوفان کی شدت بڑھ کر کیٹیگری فورکردی گئی۔ٹیکساس سے ٹکرانے والی طوفانی ہواﺅں کی رفتار 215 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی۔ سمندری طوفان کے باعث شہریوں کی بڑی تعدادمحفوظ مقامات پر جانے لگی۔سمندری طوفان کی شدت کیٹیگری فور میں تبدیل ہونے کے باعث ٹیکساس میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے،طوفان کے باعث چار سے 5 روز کے دوران 35 انچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ 100 میل سے زائدرقبے پرآبادی متاثرہوئی۔ٹیکساس کے گورنر نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ طوفان ہاروے کو بڑی آفت قرار دیا جائے۔جس سے 30 کاونٹیز متاثر ہوں گی۔ طوفان سے نمٹنے کےلئے ایک ہزار نیشنل گارڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ٹیکساس اور لوزیانا سے لوگ علاقہ چھوڑ کرجانے لگے۔

شیئر: