Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کےخلاف 10ستمبر تک ریفرنس دائر ہونگے

  اسلام آباد... پانا مہ کیس میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز 10 ستمبر تک احتساب عدالت میں دائر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ نیب ہیڈ کوارٹرنے عیدکی چھٹیوں سے قبل تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نیب لاہور اور راولپنڈی رپورٹ تیار کرکے 31 اگست تک نیب ہیڈکوارٹر کے پراسیکیوشن ونگ کو ارسال کریں گے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری دی جائے گی ۔ نیب راولپنڈی اور نیب لاہور کو ایف بی آر سے شریف فیملی کے ریٹرنز اور اسٹیٹ بینک سے اکاونٹس کی تفصیلات مل گئیں۔ واضح رہے کہ نیب لاہور اورراولپنڈی شریف فیملی اور دیگر کیخلاف مشترکہ تفتیش کررہے ہیں۔

 

شیئر: