واشنگٹن:کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا نے چین کی پینگ شوئے کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میںدونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سیٹ میں کانٹے کا کھیل ہوا۔ پولش کھلاڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-7 سے برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں اگنیشکا رڈوانسکا نے اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے اس سیٹ میں باآسانی 3-6سے کامیابی حاصل کر کے اسٹریٹ سیٹ کامیابی حاصل کر لی اورکنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔