واشنگٹن:بلغاریہ کے گریگور ڈیمتروونے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کے مینزسنگل فائنل میںنک کیر گیوس کو شکست دیکر کیریئر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیت لیا۔سنسناٹی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں گریگور ڈیمتروو ابتداءہی سے چھائے رہے۔آسٹریلیا کے نک کیر گیوس کوپہلے سیٹ میں 6-3 سے شکست ہوئی۔دوسرے سیٹ میں مقابلہ دلچسپ رہا اور یر گیوس نے کچھ مزاحمت کی لیکن گریگورنے یہ سیٹ7-5 کے اسکور سے جیت کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ان کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔ویمنز ایونٹ کے فائنل میں مقابلہ بالکل یکطرفہ رہا۔اسپین کی گاربین مو گاروزانے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کواسٹریٹ سیٹس میں زیر کر لیا۔پہلے سیٹ کا اسکور 6-1 رہا ، دوسرے سیٹ میں توگاربین موگاروزانے ایک گیم بھی نہیں ہارا اور6-0 کی فتح کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس کامیابی سے گاربین نے سیمونا کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے حصول سے بھی روک دیا جو فائنل جیتنے کی صورت میں انہیں مل جاتی۔