Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کا 2020ء تک امکان نہیں، کترینہ

ممبئی....بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی کا 2020ء تک کوئی امکان نہیں۔فی الحال اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں۔میرا مستقبل میرا کام ہے۔ اداکاری کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں۔مجھے فلموں کی بے انتہا آفرز آرہی ہیں جن میں سے معیاری فلمیں سائن کررہی ہوں ۔ اپنے کام کے ذریعے فلمی دنیا پر راج کرنا چاہتی ہوں ۔شادی کے بعد بندہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے سکتا اور مصروفیات بڑھ جاتی ہیں ۔

شیئر: