اسلام آباد...امر یکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز پاکستان کے ہنگامی دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیر خارجہ پاکستان میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کوامریکی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لیں گی۔ پاکستان کے تحفظات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے موجودہ صورتحال میں ایلس ویلز کے دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کا 15 دن میںیہ دوسرا دورہ پاکستان ہوگا۔