Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف صادق اور امین ہیں،مریم نواز

لاہور... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ لندن نہیں جا رہی ۔ والدہ کی الیکشن مہم چلاوں گی ۔مخالفین جو مرضی کرلیں۔ این اے 120کا معرکہ ن لیگ ہی جیتے گی۔ماڈل ٹاون لاہور میں مریم نواز نے اتوار کو دوسرے دن بھی حلقہ این اے 120 کے الیکشن سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔ انتخابی مہم سے متعلق مشاورت کی گئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مریم نوازنے کہا کہ پارٹی کے رہنما اورکارکنان مہم کوتیز کریں ۔گھر گھر مہم آئندہ چند دن میں شروع کروں گی۔اگلے 8 ماہ آپ کےساتھ کام کرتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین ہیں۔ لاہور ریلی میں لاکھوں لوگوں نے کہا تھا کہ فیصلہ نامنظور ہے۔ ان کی محبت دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی۔ این اے 120 میں(ن) لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے۔ 

 

شیئر: