کراچی ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو کراچی میں پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔ یہ ٹرمینل330 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیرکیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی کوششیں ناکام رہیں۔ موجودہ حکومت نے ایل این جی کی بولی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا ۔منصوبے پر 14ماہ کے اندر کام شروع کر دیا گیا۔ ا نہوںنے کہا کہ ایل این جی کے اب تک100جہاز آ چکے ہیں۔صنعتوں کو بلاتعطل گیس کی سپلائی جاری ہے۔ایل این جی ٹرمینل ملک میں گیس کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔