لندن : پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان دوسرے بچے کے باپ بننے والے ہیں ، اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر ماں بننے کی خبر نشر کر دی۔ باکسر عامر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔ ابھی تک عامر کی جانب سے اس پر ردعمل سامنے نہیں آیا۔ عامر ایک بیٹی کے والد ہیں اور ہر باپ کی طرح بیٹی سے بہت پیار کرتے ہیں۔ رواں ماہ عامر اور فریال کے سوشل میڈیا پر ہوئے جھگڑے کے بعد نوبت طلاق تک پہنچ گئی لیکن چند دن بعد ہی انہیں اس غلطی کا احساس ہوا اور برطانوی میڈیا کے مطابق اب عامر نے رجوع کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔انہوں نے عالم شیخ ثاقب شامی سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا۔ اس پر فریال نے ٹویٹ کی کہ وہ شیخ صاحب کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔