قطری عوام کے نام عبداللہ آل ثانی کا پیغام
دوحہ....قطر کے حکمراں خاندان کی قد آور شخصیت شیخ عبداللہ آل ثانی نے قطری عوام سے کہا ہے کہ وہ حج موسم ختم ہونے سے قبل سعودی عرب میں اپنے کام پورے کرالیں۔ حج موسم ختم ہونے پر زمینی اور فضائی راستے دوبارہ بند ہوجائیں گے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر قطری عوام کے نام پیغام میں تحریر کیا کہ قطری بھائیواور بیٹو! میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ برادر ملک سعودی عرب میں جس کاکوئی کام ہو وہ بری سرحدی چوکی اور فضائی حدود حج بعددوبارہ بند کئے جانے سے قبل اپنے کام تیزی سے نمٹا لیں۔ یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ عبداللہ آل ثانی کی سفارش پر قطری عازمین کیلئے زمینی، فضائی راستے کھلوا دیئے ہیں اور قطری عازمین کو اپنی ضیافت میں حج کرا رہے ہیں۔