Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کا مزا کرکرا

استنبول ..... اولودینیز استنبول ترکی کے اس ساحلی علاقے کے مشہور ہوٹل دی سن سٹی میں شادی کرنیوالے جوڑے کا سارا مزا وہاں کی صورتحال نے کرکرا کر دیا ۔  مارک اور ایبٹ تھارنٹن پر مشتمل جوڑا شادی کے بعد جب وہاں ٹھہرا تو ساری رات لطفِ عروسی کے بجائے کوفت میں گزر گئی ۔ رات بھر ہوٹل کے کارکنوں اور وہاں قیام پذیر ایک شخص کے درمیان لڑائی ہوتی رہی ۔ کھانا بیحد خراب تھا اور جب کمرے میں رکھا ہوا فریج کھولا گیا تو اس کے اندر سے ایک چوہا نکل کر پورے کمرے میں دوڑنے لگا ۔کمرے کی صفائی پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی ۔ جیسے تیسے رات گزارنے کے بعد یہ جوڑا ہوٹل چھوڑنے پر مجبور ہو گیا ۔  مسز تھارٹن نے بتایا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ شادی کے بعد انہیں ایسی ذہنی کوفت سے پالا پڑے گا ۔ شادی سے وابستہ خوشیوں اور مسرتوں کی تمام خواہشیں دم توڑ گئیں ۔ عرصے سے یہ چاہ رہے تھے کہ ان کی شادی بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں ہو ۔  ہوٹل کا عملہ بھی انتہائی بد تمیز تھا ۔ اسے مہمانوں کے ساتھ بات کرنے کا سلیقہ تک نہیں آتا تھا ۔ رہی سہی کسر ہوٹل منیجرنے پوری کر دی جو ہوٹل کی گندگی اور خراب سروس کی شکایت سنتے ہی چراغپا ہو گیا تھا ۔ان دونوں کیلئے ہوٹل بک کرانے والے شخص نے دونوں سے معافی مانگ لی ہے ۔

شیئر: