لاپتہ جاپانی ہیلی کاپٹر کی پرواز کا ڈیٹا ریکارڈر مل گیا
ٹوکیو ...جاپانی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے ہیلی کاپٹر کی پرواز کا ڈیٹا ریکارڈر مل گیا۔ جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بحری سیلف ڈیفنس فورس کے ہیلی کاپٹر کے رابطہ کھودینے والے ہیلی کاپٹر سے متعلقہ ڈیٹا ریکارڈر کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے 4 ارکان میں سے 3 ابھی تک لاپتہ ہیں۔بحری سیلف ڈیفنس فورس جاپان کوسٹ گارڈ عملے کے لاپتہ ہوجانے والے ارکان کو تلاش کر رہے ہیں ۔ہیلی کاپٹر شمال مشرقی جاپان کے آؤموری علاقے میں کیپ ٹیپّی مقام کے نزدیک پرواز کر رہا تھا کہ اْس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر تربیتی مِشن پر تھا۔