انقرہ.... ترک صدر رجب طیب اردگان نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ترکی اور تمام خلیجی ممالک کے بڑے بھائی ہیں۔ ان سے حج کے مبارک ایام میں خلیجی بحران ختم کرانے کی اپیل کرتا ہوں۔ترک صدر نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ خلیجی بحران فی الوقت حل کی جانب جارہاہے۔ مسجد اقصیٰ کے مسئلے سے متعلق سوال پر اردگان نے کہاکہ مسجد اقصیٰ پر جارحیت کا مسئلہ حل کرانے کیلئے بڑا وقت صرف کیا ہے۔ اللہ کے فضل سے اب تمام فریقوں سے ربط و ضبط پیدا کرکے خاصی پیشرفت حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے تمام مذاہب کے مقامات مقدسہ کا ہمیشہ احترام کیا لہذا میں سب سے آرزو کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اسلامی مقدس مقامات کا احترام کریں۔ یہ مسئلہ جلد حل ہونے والا ہے۔