پنچکولہ۔۔۔۔۔زیادتی کیس کے مجرم اورڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے2الگ الگ مقدماتمیں 20سال قید بامشقت کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلےپر ملک کی مختلف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہماری غلطی ہے کہ ایسے بابا ہمارے درمیان پائے جاتےہیں اور ہم ایسے لوگوں میں سورج کی روشنی تلاش کرتے ہیں مگر ایسے لوگ ہمارا اعتماد توڑ دیتے ہیں۔