Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کی ٹیکساس کے لئے چندہ مہم

ٹیکساس میں آنے والے طوفان اور شدید بارش کے بعد امدادی کاموں میں ایپل نے بھی حصہ لینا شروع کر دیا ہے اور متاثرہ افراد کے لئے امداد اکھٹا کرنا شروع کر دی ہے۔ آئی ٹیونز استعمال کرنے والے صارفین 5 ، 10 ، 25 ، 50 ، 100 اور 200 ڈالر تک عطیہ دے سکتے ہیں۔ آئی ٹیونز کھولتے ہی امداد دینے کے لئے باکس ظاہر ہوگا جس میں صارفین کو آپشن دیا جائے گا کہ وہ جتنا چاہیں عطیہ کر سکتے ہیں۔ یہ عطیات بنا کسی کٹوٹی کے امریکن ریڈ کراس کو دیے جائیں گے جو متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ عطیات دینے والوں کی کوئی بھی تفصیلات ظاہر نہیں کی جائیں گی اور انہیں گم نام رکھا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: