ڈھاکا ٹیسٹ :آسٹریلیا کی جیت 156رنز کے فاصلے پر
ڈھاکا:ناتھن لیون کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا جہاں آسٹریلیا کو فتح کیلئے 156 رنز جبکہ بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی انفرادی محنت ڈوبتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ تیسرے دن بنگلہ دیشی ٹیم نے 45 رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو تمیم اقبال 78رنز کے علاوہ بنگال ٹائیگرز کے 6کھلاڑی ناتھن لیون کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکا جبکہ5کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ کپتان مشفق الرحیم 41، صابر رحمان 22، مہدی حسن میراز 26 اور شفیع الاسلام9رنز بنا سکے۔بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں 260رنز کے جواب میںآسٹریلیا کی ٹیم 217رنز بن سکی تھی ۔ 43رنز کی برتری کے ساتھ بنگلہ دیش نے کینگروز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 265 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 28 رنز پر2کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی۔ لایون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ایشٹن ایگار نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلین ٹیم نے تیسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں2 وکٹوں پر 109 رنز بنا لئے تھے ۔ اسے میچ جیتنے کیلئے مزید 156 رنز درکار ہیں۔ڈیوڈ وارنر 75 اور اسٹیون اسمتھ 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔