لیڈز:ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ہیڈنگلے میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے آخری دن 322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور شے ہوپ نے تیسری وکٹ کیلئے 144 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ بریتھ ویٹ نے 95 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شے ہوپ نے دوسرے اینڈ سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور روسٹن چیز کے ساتھ 49 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔شے ہوپ نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری سنچری اسکور کی اور جرمین بلیک وڈ کے ساتھ ناقابل شکست 74 رنز کی شراکت قائم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی فتح یقینی بنا دی۔ بلیک وڈ 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ہوپ نے کرس ووکس کی گیند پر وننگ شاٹ کھیل کر ٹیم کو 5 وکٹوں سے تاریخی فتح سے دلا کر سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔پہلی اننگز میں 147 رنز بنانے والے شے ہوپ نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 118 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔
متعلقہ خبریں
-
20 اگست ، 2017
-
18 اگست ، 2017
-
22 اگست ، 2017