جبل رحمت پر 8زبانوں میں آگہی پروگرام
عرفات.....ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے اہلکاروں نے میدان عرفات میں حجاج کرام کو ممکنہ غلطیوں سے خبردار کرنے کیلئے 8زبانوں میں آگہی پروگرام ترتیب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جبل عرفات کا مجسمہ جبل رحمت پر بناہوا ہے۔ یہاں وقوف عرفہ کیلئے آنے والے اسے تبرک کیلئے چھوتے ہیں اور اسکے ذریعے اللہ تعالیٰ سے سرگوشی کرتے ہیں۔ یہ شرعاً جائز نہیں۔ حجاج کو اس قسم کے مشرکانہ عمل سے بچانے کیلئے 8زبانوں میں آگہی دی جائیگی۔