Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے چہرے متعارف، عامر خان پیچھے نہیں

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بعد نئے چہروں کو متعارف کروانے کا سہرا اداکار عامر خان کو بھی جاتا ہے۔ بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے کریئر کے دوران کئی نئے چہروں اداکارہ کترینہ کیف،سوناکشی سنہا،سنیہا الل،زرین خان،اتھیا شیٹی،سورج پنجولی اور دیگرکو متعارف کرایا تاہم عامر خان بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔ وہ بھی اپنے کریئر کے دوران بالی وڈ میں متعدد نئے چہروں کو متعارف کر چکے ہیں جن میں ان کے بھانجے اداکار عمران خان،پراتیک ببر،ہدایتکار ادویت چندان،گلوکارہ میگنا مشرا،اداکار درشیل سفاری،ہدایتکار عباس ٹائر والا اورہدایتکارہ انوشا رزوی شامل ہیں۔حال میں اداکار نے فلم دنگل میں جن کو متعارف کرایا ان میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ،زائرہ وسیم،سوہانی بٹنگر اور اپار شکتی کھرانہ شامل ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: