ترکی بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی
انقرہ ۔۔۔۔۔ترکی کے صوبہ ازمیر میں کچرے کے کنٹینر میں بم دھماکہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔بم پھٹنے کا واقعہ ایجیئن ساحلی علاقہ میں پیش آیا ۔ جہاں کچرے کے کنٹینر کے قریب سے گزرنے والی شٹل بس کے 6 مسافر زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا ۔