Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفات:گمشدہ پاکستانی بچی والدین تک پہنچ گئی

عرفات .....  سیکیورٹی اہلکاروں نے گمشدہ پاکستانی بچی کو انکے والدین تک پہنچا دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق مشاعر مقدسہ میں قائم گمشدہ افراد کے ادارے کے ذمہ داروں نے بتایا کہ وقوف عرفہ کے دن ان کے سینٹر میں 14 افراد کے گم ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جن میں 8 بچے اور ایک معمر شخص بھی شامل تھا ۔ سب سے زیادہ پریشان 9 سالہ پاکستانی بچی کے والدین تھے جن کا برا حال تھا ۔ سینٹر کے اہلکاروں نے بچی کی تلاش شروع کر دی بالاخر بچی کو اسکے والدین تک پہنچا دیا گیا ۔ بچی ملتے ہی والدین نے سینٹر کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیںدعائیں دیتے ہوئے رخصت ہو گئے ۔ 

شیئر: