Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ اور سلمان، ایکساتھ نظر آنے کا امکان

سید اجمل حسین۔ نئی دہلی 
بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن اور ”دبنگ “ اسٹار سلمان خان کی جوڑی پھر سے پردہ سیمیںپر ایک ساتھ نظر آسکتی ہے۔ سلمان خان اور امیتابھ نے ’بابل،باغبان اور گاڈ تسی گریٹ او‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں اسٹارز 10برس کے بعد پھر سے ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ ریمو ڈی سوزا کی ہدایات میں بننے وا لی فلم’ ’ریس۔3“ میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور امیتابھ بچن بھی اس فلم کے لئے راضی ہوجائیں گے۔ اس فلم میں سلمان کی ہیروئن کے طور پر جیکولین فرنانڈس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔اکتوبر سے فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔
 
 
 
 
 

شیئر: