اداکارہ مندرا بیدی بالی وڈ کی نئی فلم' ساہو' کا حصہ بن گئی ہیں۔ ہندوستانی میڈیاکے مطابق مندرا کو حال ہی میں ایک کردار کیلئے منتخب کرلیا گیاہے۔ وہ ایک منفی کردار میں ایکشن سین کرتی دکھائی دیں گی۔ فلم ساہو ایک بھاری بجٹ میں بننے والی بالی وڈ فلم ہے جسمیں اب تک کئی بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیاجاچکاہے ۔اب مندرا بھی اس کا حصہ بن گئی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔' ساہو' کا ٹیزر کئی ماہ قبل جاری ہوچکاہے جسے اب تک کئی ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔