Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں ضیوف الرحمن نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں

منی:لاکھوں ضیوف الرحمن نے آج جمعہ کو بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں، حلق اور تقصیر کیا اور قربانی کی۔ حجاج کرام وزارت حج وعمرہ کے طے شدہ جدول کے مطابق رمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق آج جمعہ کو فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد لاکھوں حاجیوں نے مشعر الحرام میں کھڑے ہوکر دعا ومناجات کی اور منی کی طرف روانہ ہوگئے۔ یہاں پہلے اپنے خیموں میں پہنچے جہاں سامان رکھا اور طے شدہ جدول کے مطابق اپنے مقرر کردہ وقت پر رمی کی ، حلق اور تقصیر کی اور قربانی کی۔ مزدلفہ سے منی روانگی اور پھر منی سے جمرات پل پر رمی کا عمل انتہائی منظم رہا۔ اس دوران کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
 
 

شیئر: